ہرپاکستانی ایک لاکھ سینتیس ہزارروپے کا مقروض

Pakistani loan

اسلام آباد (ٹاپ نیوز) پاکستان پرغیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ‌‌اور ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی ایک لاکھ سینتیس ہزار روپے کا مقروض ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرض لینے کے ریکارڈ توڑنے والی ن لیگ کی حکومت کا غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ اکتیس مئی کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں غیر ملکی قرضوں کا حجم اکانوے ارب سڑسٹھ ارب ڈالر سے تجازو کرگیا۔

رواں مالی سال میں غیر ملکی قرضوں میں 8ارب 33کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، ملک کے مجموعی قرضوں کا حجم 282 بیاسی کھرب روپے تک جا پہنچا ہے۔ آ ئین کےمطابق قرضوں کا حجم جی ڈی پی کےساٹھ فیصد تک ہونا چاہیئے تاہم مسلم لیگ نون کے پانچ سال مکمل ہونے پر قرضے جی ڈی پی کا ستر فیصد سے زائد ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.