ہم باہر بھی نکلیں گےاور عوام سے خطاب بھی کریں گے:مریم نواز

maryam attock

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں مدد کی جائے گی۔ ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں، ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارمریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، سزا دینے کے بعد بھی یہ کررہے ہیں تو پھر وہ ہارچکے ہیں۔ جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں۔ اپیلوں میں میں مدد کی جائے گی، نواز شریف اپنے سپورٹرز کو عدم تشدد کا پیغام دیتے ہیں۔ لاہور نے جھکنے سے انکار کردیا ہے، ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں۔ ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم باہر بھی نکلیں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین سامنے آئیں۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.