ہم کدھر جا رہے ہیں؟

air hostess

ہم کدھر جا رہے ہیں۔ معاشرہ اخلاقی پستیوں کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد کے درمیان چلنے والی نجی بس سروس میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے اور دھمکی دینے والے شخص کو بس سے اتار دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس ہوسٹس اور ایک مسافر کے درمیان تلخ کلامی ہورہی ہے اور مسافر کی جانب سے خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب اور دھمکی آمیز رویہ اپنایا جارہا ہے۔

ویڈیو میں مسافر کی جانب سے خاتون بس ہوسٹس سے کہا جارہا کہ ’میں تمہیں باہر پھینک دوں گا، جس پر خاتون بھی غصے میں جواباً کہہ رہی ہیں کہ ’تمہاری کیا اوقات مجھے باہر پھینکنے کی‘۔اس پر مسافر کی جانے سے باہر کی طرف کا اشارہ کرتے ہوئے کہا جارہا کہ ’میں تجھے اوقات بتاؤں اپنی، میں ابھی اتار کر تجھے باہر لے جاؤں گا‘ جبکہ خاتون کی جانب سے کہا جارہا کہ ’کہاں لے جاؤ گے‘۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس تمام صورتحال کے دوران مسافروں کی جانب سے کہا جارہا کہ ’میم آپ چھوڑدیں آپ کیوں جواب دے رہی ہیں جبکہ مرد مسافر سے بھی معاملہ رفع دفع کرنے کی درخواست کی جارہی ہے’۔

تاہم اس دوران مسافر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر خاتون سے بدتمیزی کی جاتی ہے اور انہیں نامناسب الفاظ کہے جاتے ہیں، جس پر خاتون رونے لگتی ہیں مگر اس سب کے باوجود مسافر کی جانب سے خاتون پر جملے کسنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.