ہندو پنڈت کا حضور کریم ﷺ کو خراج تحسین

hindu pindat

ایودھیا (خصوصی رپورٹ) ہندو پنڈت رام ساگر پرتھوی پل نے اپنے نعتیہ کلام پر مشتمل مجموعے کو ’’سائبان رحمت‘‘ کے نام سے شائع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا کے مندر رام لعل ویناس کے 68 سالہ پنڈٹ رام ساگر پرتھوی پل جو ’’ وشوا براہمن پریشاد‘‘ کے صدر بھی ہیں اور ادبی ذوق بھی رکھتے ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت مسلمانوں کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مداح سرائی کرنا ہے۔ وہ حمد و نعت لکھتے ہیں اور مشاعروں میں پڑھتے ہیں۔

پنڈت رام لال بھارت میں ہونے والے مشاعروں میں باقاعدگی سے شامل ہوتے ہیں اور ہر بار اپنے کلام کا آغاز حمد سے کرتے ہیں جس کے بعد وہ چند نعتیہ اشعار بھی پیش کرتے ہیں جس میں نبی آخری الزماں ﷺ کے اوصاف حمیدہ کا خصوصی ذکر کرتے ہیں۔ اب انہوں نے اپنی حمدوں اور نعتوں پر مشتمل کتاب سائبان رحمت کے نام سے شائع کی ہے جسے پورے ہندوستان میں سراہا جا رہا ہے۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.