سوسالہ خاتون کی عمران خان سے مقابلے کی خواہش

imran vs old lady

بنوں (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 بنوں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خواہش مند قریبا سو سالہ معمر خاتون مقابلے سے محروم ہوگئیں اور فیس کے پیسے کم ہونے پر ان کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہوسکے۔

ضلع بنوں کے علاقے ممباتی بارکزئی سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون حضرت بی بی حلقہ این اے 35 سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنا چاہتی تھیں لیکن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے درکار فیس میں کچھ پیسے کم پڑنے سے ان کے کاغذات جمع نہ ہوئے۔

اس حوالے سے حضرت بی بی کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کے لیے الیکشن لڑنا بہت مشکل کردیا گیا ہے۔حضرت بی بی اس سے پہلے بھی 5 مرتبہ الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں لیکن انہیں کبھی کامیابی نہیں ملی۔

Author: admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.