interesting fact

interesting facts about world
٭ موریطانیہ میں 2007ء تک غلامی کو قانونی حیثیت حاصل رہی۔
٭ نیلی وہیل کے دل کا وزن 453 کلوگرام ہوتا ہے۔
٭ ڈائنوسار انٹارکٹیکا سمیت دنیا کے ہر براعظم میں پائے جاتے تھے۔
٭ امریکا میں ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹوں اور انٹیلی جنس کے تجزیہ نگاروں کے لیے لازم ہے کہ وہ ’’ہالوکاسٹ میموریل میوزیم‘‘ کا دورہ کریں۔
٭ ایفل ٹاور پر ہونے والے پینٹ کا وزن تقریباً 10 ہاتھیوں کے برابر ہوتا ہے۔ پینٹ ہر سات برس بعد ہوتا ہے اور اس دوران ایفل ٹاور کو عوام کے لیے بند نہیں کیا جاتا۔
٭ ایک گھوڑا کم و بیش 15 ہارس پاور کا ہوتا ہے۔ ہارس پاور تقریباً 746 واٹس کے برابر ہے۔ ہارس پاور کی اصطلاح اٹھارہویں صدی کے اواخر میں تخلیق ہوئی۔
٭ جب انسان پیدا ہوتا ہے تو اس کا جبلی خوف صرف گرنے اور بلند آواز کا ہوتا ہے۔ باقی تمام خوف وہ تجربات سے سیکھتا ہے۔
٭ انگریزی دراصل برطانیہ میں جنم لینے والی زبان نہیں۔ اسے پانچویں سے ساتویں صدی کے دوران جرمن، ڈنمارکی اور ولندیزی آباد کار یہاں لائے۔
٭ عظیم اہرام جیزہ کی چار کے بجائے آٹھ سائیڈز ہیں۔ اس کے علاوہ فراعینِ مصر کے تمام اہراموں کی چار سائیڈز ہیں۔
٭ ہاورڈ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کسی دوست کا نہ ہونا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا سگریٹ نوشی۔ دونوں خون میں لوتھڑا بنانے والی پروٹین کی سطح کو متاثر کرتے ہیں۔
٭ نظام شمسی کا سب سے بلند پہاڑ اولمپس مونز (مریخ) ماؤنٹ ایورسٹ سے تین گنا زیادہ بلند ہے۔
٭ جونکیں ادرک کی جانب راغب ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.