interesting information

٭ دنیا میںچیتوں (ٹائیگرز) کی زیادہ تعداد جنگلوں میں نہیں رہتی بلکہ امریکا میں قید ہے۔ ٭ ایم آئی ٹی (امریکا) کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ حیران کن طور پر اس کے کورسز کا زیادہ تر مواد آن لائن دستیاب ہے۔ ٭ البرٹ آئن سٹائن نے کیلکولس میں مہارت 15 برس کی عمر میں حاصل کر لی تھی۔ ٭ اونچی ایڑی کے جوتے نیا فیشن نہیں۔ اٹھارہویں صدی میں بچوں تک میں اس کا رواج تھا۔ ٭ ماہرین کے مطابق ہاتھی انسانوں کو اسی طرح پیارا اور پرکشش سمجھتے ہیں جس طرح انسان بلی یا کتے کے بچے کو سمجھتے ہیں۔ ٭ جب پانی کیوبز کی شکل میں برف بنتا ہے تو اس کے حجم میں نو فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ پہلے 31پوپ میں سے 30 کو قتل کیا گیا۔ ٭ دنیا میں ہر لمحہ 1800 طوفان آ رہے ہوتے ہیں۔ سال میں یہ تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ بنتی ہے۔ ٭ ایک نفسیاتی خلل ’’بوآن تھروپی‘‘ کہلاتا ہے۔ اس کا شکار فرد سمجھتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے۔ انتخاب: وردہ بلوچ)


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.