interesting information

interesting information

interesting information about the world.

رائل کینیڈین نیوی کے پاس 30کے قریب بحری جہاز ہیں جو تیسری دنیا کے بیشتر ممالک سے کم ہیں۔ ٭ تاریخ میں سب سے کم عمر پوپ بنیڈکٹ نہم تھے۔ وہ واحد فرد تھے جو ایک سے زیادہ بار پوپ بنے۔ ٭ ناروے کے دوردراز جزیرے سوالبارڈ میں مرنا غیر قانونی ہے، کیونکہ وہاں کی زمین کا درجہ حرارت صفر درجے سے کم ہے اور وہاں دفن کرنا ممکن نہیں۔ اس لیے اگر کوئی مرنے کے قریب ہے تو اسے فوراً وہاں سے نکل جانا چاہیے! ٭ جو لوگ اپنی فٹنس کے امور کو فیس بک پر باقاعدگی سے پوسٹ کرتے ہیں ان میں نفسیاتی مسائل ہونے کا امکان زیادہ ہوتاہے۔ ٭ 1325ء میں دو اطالوی ریاستوں کے مابین ایک بالٹی پر لڑائی چھڑ گئی جس کے نتیجے میں دو ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کا آغاز اس وقت ہوا جب دو سپاہیوں نے شہر کے مرکز میں واقع ایک کنویں سے بالٹی چرائی۔ ٭ عام طور پر 10 فیصد آبادی بایاں ہاتھ استعمال کرتی ہے، لیکن آٹزم کے شکار افراد میں یہ تنا سب 65 فیصد ہوتا ہے۔ ٭ سائنس دانوں نے ایسی شارکس دریافت کی ہیں جو پانی کے اندر آتش فشاں میں رہتی ہیں۔ وہ ان کے بارے میں زیادہ نہیں جان پائے کیونکہ تیزابیت اور حدت کے باعث وہ وہاں غوطہ لگا کر نہیں جا سکتے۔ ٭ سینٹ لوسیا دنیا کا واحد ملک ہے جس کا نام عورت کے نام پر رکھا گیا۔ ٭ سکاٹ لینڈ ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے پہلی صدی قبل مسیح میں رومیوں کی مزاحمت کرتے ہوئے انہیں قبضہ نہیں کرنے دیا۔ ٭ بارش کی مخصوص بو کا سبب پودوں کا تیل، بیکٹیریا اور اوزون ہوتے ہیں۔ (انتخاب: وردہ بلوچ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.