samsung a series

samaung a series

سام سنگ کمپنی نے ایک بار پھر وقت سے پہلے ہی ’اے سیریز‘ کا نیا فون متعارف کرادیا۔سام سنگ کو ’اے‘ سیریز کے اسی فون سمیت دیگر فونز آئندہ ماہ اپریل میں متعارف کرانے تھے، تاہم کمپنی نے ’ گلیکسی اے 40‘ کو وقت سے پہلے ہی متعارف کرادیا۔ سام سنگ نے 2 دن قبل ہی اپنے ٹوئیٹ میں بتایا تھا کہ ’گلیکسی ایونٹ‘ 10 اپریل کو ہونے جا رہا ہے، جس میں ’اے سیریز‘ کے فونز سمیت کئی نئی ڈیوائسز متعارف کرائی جائیں گی۔

تاہم سام سنگ نے ’گلیکسی اے فورٹی‘ کو یورپ میں اعلان کردہ وقت سے پہلے ہی متعارف کرادیا۔ سام سنگ نے گزشتہ ماہ ہی اسی سیریز کے گلیکسی اے 10، اے 30 اور اے 50 متعارف کرائے تھے۔ اور اب اسی سیریز کا نیا فون ’گلیکسی اے 40‘ بھی یورپ بھر میں متعارف کرادیا، تاہم اس فون کو دیگر خطوں میں فوری طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔

کمپنی کی جانب سے یورپ میں اس فون کو 2 رنگوں اورینج اور سفید رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔گلیکسی اے 40 میں 6.4 انچ فل ایچ ڈی انفنٹنی یو سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، ساتھ ہی اس میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس 7904 پراسیسر دیا گیا ہے۔

ڈوئل کیمرے کے حامل اس موبائل کا مرکزی کیمرا 16 میگا جب کہ دوسرا 5 میگا پکسل ہے۔ الٹرا وائیڈ اور ایل ای ڈی فلیش کے حامل بیک کیمروں والے اس موبائل میں 25 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.